20 1

جنوری کی سردشاموں میں پشاوریوں کی روایتی قہوہ کی محفل

پشاور(نامہ نگار)پشاور میں امن کے قیام کیساتھ ہی شام ڈھلتے ہی پشاوریوں کی روایتی محافل جمنا شروع ہوگئی ہیں جنوری کی ٹھٹھرتی شاموں میں مختلف بازاروں میں پشاوری قہوے کی محافل میں دن بھر کی تھکن اتارنے کیلئے کئی گھنٹے بیٹھتے ہیں جبکہ حالت حاضرہ پر بھی سیر حاصل بحث کی جاتی ہے بد امنی کے دور کے بعد امن وامان سے شہر کے بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں 9بجے بند ہونیوالے تمام بازار اب رات گئے تک کھلے رہتے ہیں جبکہ پشاوریوں کی محفلیں بھی جمنا شروع ہو گئی ہیں مختلف علاقوں گھنٹہ گھر، چوک یادگار، قصہ خوانی بازار، کوہاٹی ، نمک منڈی ، فوارہ چوک، ڈبگری اور دیگر مقامات پر شام ڈھلتے ہی قہوے کی محافل شروع ہو جاتی ہیں۔ پشاوری اپنے سارے دن کی تھکان اتارنے کیلئے یاروں دوستوں کیساتھ قہوے پیتے اور حالات حاضرہ پر بحث کرتے ہیں۔ پشاوریوں کی محافل میں جہاں حکومتی ایوانوں میں ہونے والی کھلبلی پر بحث ہوتی ہے وہیں مہنگائی کا رونا بھی رویا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور:تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین کے درمیان فائرنگ،2افراد جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں