10 2

پشاورمیں کم مالیت والے سٹامپ پیپرپراسرارطور پرغائب

شاور(جنرل رپورٹر) پشاورکی تحصیل بلڈنگ ضلع کچہری میں کم مالیت والے سٹامپ پیپر پراسرار طور پر غائب ہوگئے جس سے شہری مہنگے داموں سٹامپ پیپر لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے سٹامپ فروشوں کو 250 والے سٹامپ پیپر تھما دئیے ہفتہ قبل 150روپے والے سٹامپ پیپر موجود تھے مگر اب شارٹیج کرکے 250روپے والے سٹامپ پیپر فراہم کئے گئے ہیں اضافی رقم کے سٹامپ پیپر مارکیٹ میں آنے سے شہریوں اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خصوصاً روزگار اور کالجز میں داخلے کے خواہشمند افراد اضافی رقم کا سٹامپ پیپر لینے پر مجبور ہیں ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ میں 50اور100 روپے وغیرہ کے سٹامپ پیپر بھی غائب کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

اپنا تبصرہ بھیجیں