social media 1

انسٹاگرام کے ہزاروں صارفین کے پاس ورڈ اور ڈیٹا لیک

نیویارک: فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام کے ہزاروں صارفین کے پاس ورڈ اور تمام ڈیٹا لیک ہوگیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ میں شائع ہونے والی تہلکہ خیز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام کے وہ صارفین جنہوں نے تھرڈ پارٹی کے توسط سے اپنے فالوورز بڑھائے اُن کا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل کیپٹن نامی کمپنی نے انسٹاگرام صارفین کے فالوررز کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جس پر لاگ ان ہونے والے صارفین کا پاس ورڈ اور ڈیٹا اُن کے سرور میں چلا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہالی ووڈ اداکارہ حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا

ٹیک کرنچ نامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بوسٹنگ سروس کی آڑ میں سوشل کیپٹن نامی کمپنی نے ہزاروں انسٹاگرام صارفین کے پاس ورڈ حاصل کرلیے اور اب ان کے لیک ہونے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل کیپٹن کی ویب سائٹ پر تکنیکی خرابی آئی جس کے بعد کوئی بھی شخص لاگ ان ہوئے بغیر ہی کسی بھی صارف کی پروفائل اور اُس پر شیئر ہونے والا ڈیٹا اور پاس ورڈ دیکھ سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاکھوں صارفین کا ڈیٹا لیک ہوسکتا ہے کیونکہ کمپنی نے تاحال کسی بھی صارف کے ڈیٹا کو محفوظ نہیں بنایا۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

سوشل کیپٹن کے چیف ایگزیکٹو نے تکنیکی خرابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک ڈمی اکاؤنٹ کے ذریعے بگ کا پتہ چلایا اور بعد ازاں مسئلے کا حل بھی تلاش کیا تاکہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جاسکے۔

سوشل کیپٹن کی جانب سے تکنیکی خرابی دور کیے جانے کے باوجود صارف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات سوشل کیپٹن کے ویب پیج سورس کوڈ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ دوسری جانب انسٹاگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مناسب اقدام اٹھائیں گے۔