10646822461580640947

ایف جی ای ایچ ایف نےمختلف شہروں میں تعمیرمنصوبوں میں دستیاب اپارٹمنٹس کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی


فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے ملک کے مختلف شہروں میں تعمیر کئے جانے والے منصوبوں میں دستیاب محدود اپارٹمنٹس کےلئے رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

 فاونڈیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ اس حوالے سے درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

 حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ، ان کی بیوائیں ،معذوری کے حامل ملازمین، خودمختار ،نیم خود مختار یا پیشہ ورانہ محکموں کے کارکنوں اور ان کی بیوائیں  اپارٹمنٹس کےلئے درخواست دینے کی اہل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل

 صحافی، میڈیا ورکرز، وزارت ہاوسنگ اور ورکس اور اس کے ماتحت محکموں کے ملازمین بھی درخواست دے سکتے ہیں۔