11702135161580634732

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے،معاون خصوصی

اطلاعات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی فلاح و بہبود کےلئے موثر طریقے سے کام کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔

 آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نےکہا کہ ضم کئے گئے قبائلی اضلاع میں ترقی اور نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

 معاون خصوصی نے قبائلی عوام کو باا ختیار بنانے اور ان کے آئینی اورجمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں میں ان کی کوئی جگہ نہیں جنہوں نے پاکستان کے آئین کو مسترد کیا۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کےلئے کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دے گی۔