shahbaz

شہبازشریف نے چینی بحران اور قیمت میں اضافے کا ذمہ دارحکومت کوقرار دے دیا

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چینی بحران اور قیمت می اضافے کا ذمہ دارحکومت کوقرار دے دیا، کرپٹ مفاد پرست ٹولے نے پہلےچینی ایکسپورٹ کی، اب امپورٹ کررہا ہے.

چینی ایکسپورٹ کرکے قوم کا حق ماراگیا، اب امپورٹ کرکے قومی خزانےکو پھرنقصان پہنچایا جارہا ہے. قوم کو بتایا جائے کہ حکومت میں شامل بااثر افراد نے کتنی چینی بیرون ملک فروخت کی، اس پر کتنا منافع کمایا؟ شریف خاندان کی ملکیت چوہدری شوگر اور رمضان شوگر مل کا ڈیٹا بھی نکلوایا جائے.

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

عمران صاحب کے وزراء اور دوستوں کی ملوں میں چینی کے ذخیرے کی تفصیل سامنے لائی جائے حکومت چور نہیں تو پارلیمانی کمیٹی کیوں نہیں بناتی تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے. پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرے کہ چینی کی برآمد، ذخیرہ اندوزی اور قیمت بڑھ کر کس نے ڈاکہ ڈالا؟

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار