Dr. Zafar Mirza 2

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر آصلاحات کی جارہی ہیں ڈاکٹر ظفرمرزا

ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ڈریپ میں اصلاحات کا سلسلہ جاری، ڈریپ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے. ادویہ سازی کی صنعت کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، معیاری ادویات کیلئے ڈریپ کا فارماسوٹیکل کمپنیوں کی GMP جانچنے کا آغاز ہو رہا ہے.
ادویات کے معیار  اور سیفٹی کو  یقینی بنانے کے لیے ڈریپ کا نیا انسپکشن سسٹم متعارف کروایا ہے، ادویات بنانے والی کمپنیوں میں رسک کی بنیاد پر GMP کی تعمیل کو ناپا جائے گا، ڈریپ کے تربیت یافتہ انسپکٹر ملک بھر میں ادویات بنانے والی کمپنیوں کا معائنہ کر کے رپورٹ تیار کریں گے، ڈریپ نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی، ڈریپ پہلے ہی حفاظتی سامان کی بیرون ملک بھیجنے پر پابندی لگا چکی ھے

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 4افراد جاں بحق،7زخمی