pm imran khan gives important directions over pti government flagship ehsaas programme 1574856126 7350

غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد : اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چئیرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالفقار علی خان، وزارتِ خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری صاحبان ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور اور دیگر سینئر افسران شریک ۔

اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا ۔عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی جانب سے لیے گئے بڑے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ہماری اولین ترجیح پاکستان کی عوام اور خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے،جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی: وزیرِ اعظم

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن