513022 61716484

ہم سب نے مل کر صوبے کو اُٹھانا ہے،محمودخان

پشاور,وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تمام اضلاع میں مصنوعی مہنگائی / ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرنے اور پٹوار سسٹم پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ غلط چیزوں کے بنیاد ی محرکا ت ختم کئے جائیں ، خصوصی طور پر ضم شدہ اضلاع پر توجہ مرکوز کی جائے ، قبائلی اضلاع میں عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر براجمان لوگوں کی شفلنگ کی جائے ، کھلی کچہریوں میں منتخب عوامی نمائندوں کی شمولیت یقینی بنائی جائے اور ضلعی سطح پر شکایات سیل فعال بنائے جائیں ۔اُنہوں نے ریونیو دربار پشاور کے اقدام کو دیگر اضلاع میں شروع کرنے ، پشاور ریوائیول پلان کو ضلعی ہیڈکوارٹرز تک توسیع دینے اور ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور مجموعی طور پر گڈ گورننس حکمت عملی کے تحت مزید بہتراور تیز تر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر بطور ایک ٹیم کام کرنا ہے ، عوام کو ریلیف دیکر اس صوبے کو اُٹھانا ہے، یہ عوامی حکومت ہے ، اقدامات کے نتائج عوام تک پہنچنے چاہئیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس