Donald Trump official portrait scaled

ہندوستان کا میرا پہلا دورہ امید افزاء : ٹرمپ

تجارتی معاہدہ پر دستخط ،ہند۔ امریکی دوستانہ تعلقات میں مضبوطی
واشنگٹن ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جاریہ ماہ فبروری میں ان کا پہلا دورہ ہندوستان امید افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ پر دستخط کے خواہاں ہیں۔ صدر ٹرمپ 24 اور 25 فبروری کو ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم مودی کی دعوت پر وہ یہاں آرہے ہیں اور وہ احمدآباد بھی جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ دورہ میرے لئے خصوصی ہے۔ اس سے ہند ۔ امریکی دوستانہ تعلقات میں مضبوطی آئی ہے۔ مودی ایک گریٹ جنٹلمین ہیں۔ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کے ساتھ مل کر خوشی محسوس کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی پیاکیج پر بات چیت ہوگی۔ نئی دہلی میں ایک عہدیدار نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کریں گے۔ تاہم اس بارے میں کوئی واضح بات نہیں بتائی گئی۔ وزیر کامرس پیوش گوئل اور امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائیٹیزر کے درمیان بھی بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف
مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت

ٹرمپ اور مودی کی احمدآباد میں ملاقات
احمد آباد ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ احمدآباد میں ایک جلسہ میں شرکت کریں گے جس کا نام ’’کیم چھو ٹرمپ‘‘ رکھاگیا ہے۔ اس ماہ کے اواخر میں احمدآباد کے دورہ کے دوران ٹرمپ اور مودی کی ملاقات ہوگی۔ یہ ملاقات گذشتہ سال امریکہ کے شہر ہوسٹن میں ’’ہوڈی موڈی‘‘ کی ملاقات کے دوران ہوگی۔ یہ جلسہ نوتعمیر شدہ موٹیرا