262845 6396618 updates

پاکستان بار کونسل نے سوشل میڈیا کے نئے قوانین مسترد کر دیے

پاکستان بار کونسل کا نئے قوانین واپس لینے کا مطالبہ
نئے سوشل میڈیا قوانین کا مقصد بڑے پیمانے پر سنسر شپ اور آزادی رائے پر پابندی ہے، پارلیمنٹ،سینیٹ،اور صوبائی اسمبلیاں نئے قوانین کو مسترد کر دیں، سیاسی جماعتیں بھی سنسر شپ کے خلاف آواز بلند کریں.ظالمانہ قوانین کے خلاف سیاسی طاقتیں مزاحمت کریں.
نئے قوانین کا مقصد صحافیوں کی زبان بندی اور سنسر شپ ہے، صورتحال پر سخت تشویش ہے.نئے قوانین اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر بنائے گئے، سوشل میڈیا قوانین بادی النظر میں آزادی رائے روکنے کے مترادف ہیں،
سوشل میڈیا کے نئے منظور ہونے والے قوانین آئین کے آرٹیکل 14،19 اور 19A سے متصادم ہیں، نئے قوانین بین الاقومی قانون اور معاہدوں کے بھی خلاف ہیں. پاکستان بار کونسل

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع