unnamed 2

یہودی کالونیوں سے جڑی کمپنیوںپر یو این رپورٹ


جنیوا۔ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس آفس نے اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ میںیہودی کالونیوں سے جڑی کمپنیوں کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے جس کا عرصہ سے انتظار تھا۔ رپورٹ کے مطابق 112 کاروباری ادارے یا کمپنیاں ہیں جن کے تعلق سے معقول شواہد ہیں کہ وہ نوآبادیات سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ فلسطینیوں نے کہا کہ یہ رپورٹ بین الاقوامی قانون ی کامیابی ہے لیکن اسرائیل نے اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔ تقریباً 6 لاکھ یہودی لگ بھگ 140 نوآبادیات میں رہتے ہیں جو 1967 ء میں مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم پر اسرائیل کے قبضہ کے بعد سے قائم کئے گئے ہے۔ یہودی نوآبادیات کو عام طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھا جاتا ہے لیکن اسرائیل ہمیشہ اس سے اختلاف کرتا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امن منصوبہ کو پیش کیا جو ان نوآبادیات کے اسرائیل سے الحاق کی راہ ہموار کرسکتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف