63000304 27bf 4ed6 8b89 2fad32a7b868

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے خانپور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

خانپور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے خانپور فیسٹیول میں آ ئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدیدکہا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کا نمبر 1 سیاحتی مقام نامزد ہونا وزیر اعظم عمران خان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، صوبے میں پہلی مرتبہ ٹورزم اتھارٹی بنائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم صوبے بھر میں ٹورسٹ زونز قائم کر رہے ہیں جہاں سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ رواں سال بڑی تعداد میں سیاح متوقع ہیں، سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صفائی، سیکیورٹی، فیصیلیٹیشن سنٹرز، ٹورزم پولیس، سیکیورٹی کیمروے سور دیگر تمام تر سہولیات مکمل ہونگے،ہم مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں، سیاحت کے صنعت سے پسماندہ علاقوں میں بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا آگے بڑھ رہا ہے، عمران خان کی زیر قیادت ہم ایک شاندار مستقبل میں داخل ہونگے،

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے