Zafar Mirza

ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت کروناوائرس سے بچاو کیلئے جائزہ اجلاس جاری

اسلام آباد:جائزہ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین کی شرکت۔ موجودہ صورتحال پر ڈاکٹر ظفرمرزا کی اجلاس کو بریفنگ ۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام پوائنٹس آف آنٹری پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ھے ۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے مستعد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے تمام 76 نمونے منفی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ پاکستانی میں کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس نہیں ھے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہکروناوائرس سے بچاو کیلئے مربوط اور موثر حکمت عملی کے ساتھ کام ھورھا ھے ۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال