image

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں خواتین کے حقوق کیلئے اقدامات قابل ستائش : اوینکا ٹرمپ

دوبئی ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر جو اپنے والد کی مشیر بھی ہیں اتوار کے دن متحدہ عرب امارات پہونچیں جہاں وہ عالمی خواتین فورم دوبئی کے افتتاح کے موقع پر اہم خطاب کیا ۔ انہوں نے سعودی عرب اور یو اے ای میں خواتین کے حقوق کیلئے لائے گئے اصلاحات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ جب خواتین کو آزادی ملتی ہے تو وہ کامیابی کے زینے طئے کرتی ہیں ۔ اپنے خاندان کا خیال کرتی ہیں اور اپنے طبقہ کو ترقی دینے کے ساتھ قوم کو مضبوط بناتی ہیں ۔ دوبئی میں منعقدہ فورم کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔ دوبئی کے مدینۃ جمیرا میں /16اور /17 فبروری کو یہ کانفرنس منعقد ہوئی ۔یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے عرب لیبل کی حمایت کی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید