Antenio GOteras 656x330 1

پاکستان سے اقوام متحدہ کا اظہار تشکر

اقوام متحدہ ۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد امن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ایک بیان میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوامِ متحدہ کا قابلِ بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر گزشتہ شب اسلام آبادپہنچیں۔پاکستان آمدپر ایئر پورٹ پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کا استقبال کیا۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ اپنے دورہپاکستان کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔وہ اسلام آبادمیں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی اور کاوشوں پر اظہار تشکرکرنا ہے۔افغان مہاجرین کانفرنس میں افغان، ایران کے وفود اور یو این ایچ سی آرکے سربراہ فلپو گرانڈی بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ