TOP 1 15

سعودی خواتین کو عرب ویمن اسپورٹس میں 12 میڈلس

ریاض ۔ سعودی عرب کی خواتین ایتھلیٹ نے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں عرب ویمن اسپورٹس ٹورنمنٹ میں12 میڈلس اپنے نام کر لیے۔ پانچویں عرب ویمن اسپورٹس ٹورنمنٹ میںگھڑسواری، تیراندازی،ہائی جمپ،کراٹے اورمختلف زمرے کی دوڑ کے مقابلے ہوئے۔ سعودی خواتین نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے 12 میڈلس حاصل کیے جن میں 6 سلور اور6 برونزمیڈلس شامل ہیں۔ شارجہ کے عرب ویمن اسپورٹس ٹورنمنٹ میں سعودی خواتین کی گھڑسوار ٹیم میں شہزادی عنود بنت عبداللہ، لامہ العجمی، غالیہ الموسی اور فنون الحمیدان شامل تھیں۔ سعودی گھڑ سوار ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔ ٹیم کی شاندار کارکردگی کے علاوہ شہزادی جواہر بنت عبد العزیز نے انفرادی مقابلے میں برونزمیڈل جبکہ فنون الحمیدان نے سلورمیڈل جیتا۔ ایتھلیٹکس مقابلوں میں سعودی خواتین ایتھلیٹس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے چار میڈلس جیتے۔ ایتھلیٹ نورا سعود نے 19 سیکنڈ میں 100میٹرکی رکاوٹوں کی دوڑ میں سلور میڈل حاصل کیا ، رغد سلیمانی نے 5000 میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا اور رغد بواریش نے ہائی جمپ میں سلورمیڈل جیتا۔ تیر اندازی کے مقابلوں میں ریاض سنٹرکلب کی ٹیم میں شامل سارہ بنت سلوم ، مشعل العتیبی ، شادن المرشود اور حائفہ الخنیزان نے برونز میڈل جیتا۔کراٹے کے مقابلوں میں منال الزاید ، 

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان