thirsty

ہر وقت پیاس کا احساس خطرے کی علامت میں سے ہے

گرمیوں میں یا سخت جسمانی محنت کے بعد پیاس لگنا تو عام سی بات ہے کیونکہ پسینے کی شکل میں بہت زیادہ پانی نکل جاتا ہے اور جسم کو اس کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔مگر جب موسم ٹھنڈا ہو یا آرام سے ٹھنڈی جگہ بیٹھے ہیں اور پھر بھی ہر وقت پیاس لگ رہی ہے جس کی وجہ بھی سمجھ نہیں آرہی تو یہ خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔اگر تو آپ 6 سے 8 گلاس پانی روزانہ پیتے ہیں اور پھر بھی مسلسل شدید پیاس کا احساس ستاتا رہتا ہے تو یہ ایسا وقت ہوتا ہے کہ جب ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہئے۔اگر آپ کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے تو اس کی چند وجوہات یہ بھی ہوسکتی ہیں۔بہت زیادہ نمک کا استعمال کرنا

زیادہ نمک والی غذاؤں لوگوں کی پیاس بڑھاتی ہیں، ہمارے جسم کو نمک اور پانی کے درست توازن کی ضرورت ہوتی ہے، تو جب نمک کا استعمال زیادہ ہوجائے تو خون میں پانی کی سطح گرجاتی ہے جس کے نتیجے میں ہر وقت پیاس لگنے لگتی ہے، خاص طور پر اگر کھانے کے بعد پیٹ پھول جائے یا گیس محسوس ہو کیونکہ جسم پانی کا کچھ حصہ وہاں اکھٹا کردیتا ہے جو کہ دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے والی ویکسین پر کام جاری

ٹھنڈا پانی پینے کے آٹھ نقصانات

جسم میں پانی کی کمی کا اشارہ

اگر جسم میں پانی کی کمی ہونے لگے اور مناسب مقدار میں اس کا استعمال نہ ہو تو پیاس لگنے لگتی ہے، ویسے تو کہا جاتا ہے کہ جسم کو روزانہ آٹھ گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس میں پانی کے ساتھ ساتھ غذا کی شکل میں جسم کا حصہ بننے والا سیال بھی شامل ہوتا ہے، کچھ لوگوں کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے تو ان کے لیے آٹھ گلاس بھی کم ہوتے ہیں جبکہ کچھ کے لیے زیادہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں، یا یوں کہہ لیں ہر انسان کی جسمانی ضروریات مختلف ہوتی ہیں جس کے حساب سے پانی پینا ہوا ہے، تاہم ہر وقت پیاس لگنے کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہے خاص طور پر خشک موسم کے دوران۔ذیابیطس کی علامت

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

ذیابیطس جسم کی مٹھاس کو ٹکڑے اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرنے والا مرض ہے، جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے اور پیشاب زیادہ آنے لگتا ہے، جس سے جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے اور پیاس بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے، یوں کہہ لیں کہ مسلسل پیاس اور پیشاب کا جلدی جلدی آنا اس مرض کی دو واضح علامات ہوسکتی ہیں، اگر آپ زیادہ مقدار میں پانی پینے کے باوجود پیاس محسوس کرتے ہیں تو ڈاکٹر سے شوگر چیک کرالیں۔


دن کا آغاز پانی سے ، فائدہ یا نقصان ؟

ہارمون توازن کا بگڑنا

اگر ہارمونز کا توازن بگڑ جائے تو اس سے نمک اور پانی کی سطح پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بہت شدید پیاس لگتی ہے، ایسے افراد ہر وقت پیشاب بھی آتا رہتا ہے چاہئے وہ زیادہ پانی نہ بھی پیئے۔ادویات کا استعمال

کچھ ادویات منہ کو خشک کرتی ہیں جس سے پیاس کا احساس ہوتا ہے، اگر آپ ادویات استعمال کرتے ہیں اور پیاس کا احساس زیادہ ہوتا ہے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

کیٹاگری میں : صحت