WhatsApp Image 2020 02 19 at 8.21.13 PM

امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی صدر نینسی لِنڈبرگ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد : امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی صدر نینسی لِنڈبرگ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات.ملاقات میں ادارے کے نائب صدر اینڈریو ویلڈر بھی موجود. ادارے کی صدر نے وزیر خارجہ کو ادارے کی مختلف شعبوں میں تحقیق اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی. امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس 1984 سے مختلف شعبہ جات میں تحقیق سے وابستہ ہے. گذشتہ سترہ سال سے یہ ادارہ افغانستان میں مقامی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریسرچ اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے. وزیر خارجہ نےوفد کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت

امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی جانب سے ریسرچ اور پالیسی سازی میں کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کی جانب سے حالیہ اقدامات سے خطے میں تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی