WhatsApp Image 2020 02 20 at 2.39.39 PM

الحمداللہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے ڈاکٹر ظفرمرزا

اسلام آباد : کروناوائرس سے بچاو کیلئے ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس، کور گروپ کا اجلاس ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ہوا.اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجرجنرل عامراکرام اور پاک فوج کے نمائندے شریک.

ظفر مرزا کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، حکومت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے.

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر

اجلاس سے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کے میڈیا پر کرونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم جاری ہے، پی ٹی اے کے تعاون سے چین سے آنے والے مسافروں کو ایس ایم ایس بھیجے جا رہے ہیں.ایس ایم ایس کا مقصد کروناوائرس کی علامات کے حوالے سے آگاہی اور نگرانی کرنا ھے .

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

ظفرمرزا نے مزید کہا کروناوائرس سے بچاو کیلئے موجود 19 پوائنٹس آف آنٹری پرسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے.18 فروری کو 14879 مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے.ایمرجنسی کور گروپ کی صورت حال پر گہری نظر ہے.کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں.