5d1629eedfb97

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے رواں سال ٹور ڈی خنجراب کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے رواں سال ٹور ڈی خنجراب کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت 6 ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ ٹور ڈی خنجراب 18 سے 22 جون تک گلگت بلتستان میں ہوگی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ معاملات طے ہوچکے ہیں۔ اس مرتبہ ایونٹ میں 6 ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ٹور ڈی خنجراب میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ 2 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی تاہم اس مرتبہ بھرپور کوشش ہے کہ ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف