602674 9499718 kpk akhbar

31 مارچ 2020 تک 11،555 اساتذہ کی تقرری کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے جائیں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطح اجلاس، وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ 31 مارچ 2020 تک 11،555 اساتذہ کی تقرری کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے جائیں گے، 11،555 اساتذہ میں سے 1000 کی تقرریاں مکمل کی جا چکی ہیں. 12،156 مزید اساتذہ کی تقرریاں 30 جون سے پہلے مکمل کی جائیں گی- قبائلی اضلاع کے لیے 4،500 مزید اساتذہ کی بھرتیاں 30 جون سے پہلے مکمل کی جائیں گی.

مزید پڑھیں:  این ایف سی ایوارڈ ،وفاق صوبے کا ھق نہیں‌دے رہا، مزمل اسلم

اجلاس کو بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں 530 مزید اساتذہ کے لیے پوسٹوں کی تخلیق جلد مکمل کر لی جائے گی. کردار کی تربیت کے لیے ہر جماعت میں سیرتِ نبوی پر ایک باب نصاب کا حصہ بنانے کی ہدایت.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

وزیر اعلیٰ کا امتحانات میں نقل روکنے کے لیے تمام امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

اساتذہ کی غیر حاضری پر ابتک 1000 سے زائد اساتذہ برخاست کیے جا چکے ہیں، قبائلی اضلاع میں انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹس کی توسیع 90 فیصد سکولز تک کی جا چکی ہے اجلاس کو بریفننگ.