bushra bibi

خاتون اول بشری بی بی کی دربار بابا فریدالدین گنج شکر پر خفیہ طور پر بغیر پروٹوکول آمد- غفلت پر کئی ملازم ضلع بدر

پاک پتن: خاتون اول بشری بی بی خفیہ طور پر بغیر پروٹوکول پاکپتن آئیں۔  خاتون اول بشریٰ بی بی کی دربار فریدالدین گنج شکر پر ڈیوٹی پر مامور عملہ و نگران اور نائب قاصدین تک بارہ ملازمین ضلع بدر کر دیے ، خاتون اول بشریٰ بی بی کی دربار حضرت بابا فریدالدین پر اچانک بنا پروٹوکول حاضری دی فراٸض میں غفلت برتنے پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف طارق علی رانا اور مینجر اوقاف ذیشان نسیم او ایس ڈی بنا دیئے گئے جن کو لاہور سمیت دور دراز کے اضلاع میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ اور انکی جگہ پنجاب بھر کے دیگر اضلاع سے اوقاف ملازمین کو پاک پتن ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ جن کے آرڈر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور گلزار حسین شاہ نے کیئے ہیں – ملتان سے ضیا المصطفیٰ کو پاک پتن ٹرانسفر کر کے دربار حضرت بابا فرید کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا گیا اور لاہور سے بشیر احمد کو ٹرانسفر کر کے مینجر اوقاف پاک پتن تعینات کر دیا گیا ہے اس طرح سے 28 کے قریب اوقاف افسران اور ملازمین ٹرانسفر کی زد میں آ گیے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا