download 1

خالد جاوید خان کا بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : صدر مملکت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا,خالد جاوید خان کو وفاقی وزیر کے مساوی درجہ حاصل ہوگا.

سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے گزشتہ جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، خالد جاوید خان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما این ڈی خان کے صاحبزادے ہیں.خالد جاوید خان 2018 میں بطور اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دے چکے ہیں. نئے اٹارنی جنرل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قانونی مشیر بھی رہ چکے ہیں.خالد جاوید نے 2013 میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی خدمات بھی انجام دی.

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی