1 40

سبزیاں شہریوں کی پہنچ سے دور، قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں

پشاور(وقائع نگار) سبزیاں کچن کی پہنچ دور ہو گئی ہیں بڑھتی ہو ئی مہنگائی نے عوام کے اوسان خطا کر دیئے ہیں پشاور کی مارکیٹوں میں لہسن 600،ا دراک 500،چونگا400، سبز مرچ300، ندرو 200،شملہ مرچ 180، اروی 160، شکر قندی 150، چقندر 120اور پیاز 80روپے فی کلو بک رہے ہیں مارکیٹ میںہر سبزی کی قیمت میں اضافہ ہی ہوا ہے سبزی کی قیمتیں کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں روز مرہ استعمال ہونے والی سبزیاں جو عام طور پر گھروں میں پکائی جاتی ہیں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کو پریشانی سے دوچار کیا ہوا ہے ۔ ان میں چند ایک سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کے بجائے ہر گزر تے دن کے ساتھ اضافہ ہوتاجا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم