FBR decided to issue notices to at least 100000 non filers

ایف بی آر نے پشاور کے 14 پرائیویٹ ہسپتالوں سے ریکارڈ طلب کر لیا-

پشاور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آمدن اور اثاثے چھپانے پر پشاور کے 14پرائیویٹ اسپتالوں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

ایف بی آر نے ڈاکٹرز اور فزیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ڈاکٹر سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے والے اسپتالوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جارہاہے۔ ایف بی آر نے غیر معمولی آمدن والے ڈاکٹرز کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور بیرونی دوروں کاریکارڈ بھی حاصل کر لیاہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے

ڈاکٹرز کو بیرونی دوروں پر بھیجنے والے ادویات ساز کمپنیوں سے متعلق بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، سٹی ایریا، کینٹ ایریا، ٹاؤن ایریا، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کے اپنے کروڑوں روپے کے ذاتی اسپتالوں کے بارے میں بھی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع

اسپتالوں کو اس ضمن میں پرفارمے جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔