maxresdefault 5

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی 26 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی

اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ میں منگل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ بدھ کو واحد میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہوں گی، پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، میگا ایونٹ میں آج بھی کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا، دو دن وفقے کے بعد بدھ کی شام لیگ کا آٹھواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سلطانز کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے شاہد آفریدی، جیمز ونس، معین علی، عمران طاہر اور رلی روسو جیسے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض ڈیرن سیمی انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں، لیگ کا نواں میچ 27 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائےں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل سٹیفانوس نے جیت لیا