unnamed 4

منرل میک اپ ہی ہماری جلد کے لیے کیوں اچھا ہے ؟

منرل میک اپ کا انتخاب محفوظ ترین ہے کیونکہ اس میں کیمیکلز اور دوسری اضافی چیزیں شامل نہیں ہوتیں۔ میک اپ کی بہت بڑی رینج میں سے اپنے لئے صحیح چیز منتخب کرنا اس وقت اچھا خاصہ مشکل ہو جاتا ہے جب آپ اس چیز کی کوالٹی کو نہیں جانتے۔ میک اپ کے ماہرین اور مشہور شخصیات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سب سے بہترین منرل میک اپ ہوتاہے۔ خاص کر حساس جلد والوں یا جولوگ جلد کے مسائل جیسے ایکنی، ایکزیمائ وغیرہ سے دوچار ہوتے ہیں، ان کے لئے منرل میک اپ بہترین ہے۔منرل میک اپ کو اس لئے محفوظ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کیمیکلز،آئل اور دوسری اضافی اشیاء سے پاک ہوتا ہے جبکہ یہ چیزیں حساس جلد پردانوں اور سوزش کا باعث بنتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منرل میک اپ جلد مساموں کو بند نہیں کرتا اور جلد تک بہ آسانی آکسیجن پہنچتی رہتی ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ منرل میک اپ جلد کو سکون پہنچاتا ہے۔جبکہ روایتی میک اپ کے سامان میں کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو جلد کے مسائل پیدا کرتے ہیں ۔
منرل میک اپ کوئی جدید ایجاد نہیں اس کا آغاز1976 میں ہوا جب کیمیکلز سے پاک پائوڈر ،پرفیوم اور منرل آئل متعارف کرائے گئے۔

مزید پڑھیں:  پھیپھڑوں کے کینسر سے بچانے والی ویکسین پر کام جاری
کیٹاگری میں : صحت