child courts

خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے 7 چائلڈ کورٹس کے قیام کی منظوری دیدی

پشاور : تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ نے بچوں سے متعلق جرائم اور مقدمات کی فوری سماعت اور جرائم میں ملوث افرا د کے کیسزجلد از جلد نمٹانے کیلئے ڈویژنل سطح پر7 چائلڈ کورٹس کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔اس مقصد کیلئے7ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز(BS-20) کی آسامیوں کی منظوری دیدی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

آسامیوں پر سالانہ تقریباً5کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے۔اس اقدام کا مقصد بچوں سے متعلق بڑھتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی اور مجرموں کو فوری سماعت کے ذریعے قرار واقعی سزا دینا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر