6SqYv39o 400x400

محکمہ ریلیف خیبر پختونخواکا ماتاتحت دفاتر ملازمین سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

پشاور:محکمہ ریلیف، خیبر پختونخوا کا اپنے ماتحت دفاتر ملازمیں کو کرونا وائریس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کر دی ،روایتی طریقے سے گلے ملنا اور ہاتھ نہ ملانے سے متعلق ملازمین کو شائیستگی سے سمجھائیں،محکمہ کی جانب سے بائیو میٹرک مشین سے ملازمین کی حاضری روک دی گئی ،ہدایات میں کہا گیا کہ سائیڈ ریلنگ، دروازوں پر دستک وغیرہ سے گریز کیا جائے ،تمام دفتری اشیا ،کمپیوٹر کیبورڈ، ٹیلی فون اور فیکس مشین وغیرہ کو چھونے کے لئے مناسب دستانوں کا بندوبست کریں۔اگر کسی بھی ملازم کو زکام کی تکلیف ہو اس صورت میں ماسک کا استعمال لازمی قراردیا جائے اورماسک کوایک دن سے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے ، تمام باتھ روم سے تولیے ہٹانے اور صاف ستھرے تولیے رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں، کسی بھی ملازم کو کھانسی زکام کی تکلیف محسوس ہو توفوری پرہستال سے رجوع کریںاورتمام ملازمین دن میں 3تا 4مرتبہ صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ