download 10

پاکستان نے اپنے خلاف مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا،علی امین گنڈا پور

ا سلام آباد : وفاقی وزیر اْمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارت اپنی جارحانہ کاروائیوں سے پاکستان کو کشمیری بھائیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرواسکتا، پاکستان نے اپنے خلاف مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا، پاکستان حقیقی طورپر ایک پرْامن اور ترقی پسند ملک ہے۔ جمعرات کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤثر اور منہ توڑ جواب کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی جارحانہ کاروائیوں سے پاکستان کو کشمیری بھائیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرواسکتا۔ پاکستان نے اپنے خلاف مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان حقیقی طورپر ایک پرْامن اور ترقی پسند ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اورعالمی سطح پر امن واستحکام کے لیے اپنا فعال کردارادا کررہا ہے۔ بھارت میں 20 کروڑ مسلمانوں کو مسلسل تعصب اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت قید پائلٹ کو بھارت کے حوالے کیا۔ پاکستان نے کرتار پور کوریڈور ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے سکھ برادری کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا۔ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل نے پاکستان کا دورہ کیا۔ سیکرٹری جنرل نے عالمی و علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ امریکی صدر نے بھارت کی سرزمین پر ہزاروں بھارتیوں کے سامنے پاکستان کے احسن کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن تشخص دْنیا کے سامنے اْجاگر ہو چکا ہے۔ بھارت دْنیا کے سامنے ایک ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک کے طور پر بے نقاب ہوچکا ہے۔ معاشی، سفارتی اور دفاعی لحاظ سے 

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق