30167575 1792718320766442 5796152048646162035 o 1024x768 1

دینی مدرسے میں بچوں پر تشدد کے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد:وفاقی پولیس نے تعلیمی اداروں اور دینی مدرسے میں بچوں پر تشدد کے متعلق نیا ہدایت نامہ تمام زونلز ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو جاری کردیا،ہدایت نامہ کے مطابق پچوں پر تشدد کی اطلاع پر پولیس فوری کارروائی کرے گی ،تشدد زدہ بچے کو فوری میڈیکل کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا جائے گا،ایم ایل آر رپورٹ کے مطابق اگر جرم قابل دست اندازی پایا گیا تو فوری ایف آئی آر درج کی جائے گی اوربچے کو کو تسلی دی جائے گی تاکہ وہ پولیس کو اصل حقائق سے آگاہ کرسکے تشدد کا شکار ہونے والے بچوں کو ذہنی بحالی کے لیے نفسیاتی ڈاکٹر کی مدد حاصل کی جائے گی بچے کے والدین کو اگر پتہ نہ ہو تو ان کو فوری اطلاع دی جائے گی ،بچے کے والدین کو بچے کی حفاظت کے بارے بھی ہدایات دی جائیں گی متعلقہ ادارے جہاں بچے پر تشدد ہوا ہو تو فوری اس کے سربراہ کو اطلاع دی جائے گی متعلقہ ادارے کا سربراہ فوری تشدد کرنے والے ذمہ دار کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائے گاجرم قابل دست اندازی ہونے کی صورت میں ذمہ دار شخص کو گرفتار کرلیا جائے گاوقوعہ کے متعلق میرٹ پر تفتیش عمل میں لائی جائے گی اور چالان مجاز عدالت میں بھیجا جائے گابچے ہمارا ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

مزید پڑھیں:  وزیردفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون پر گفتگو