WhatsApp Image 2020 02 28 at 3.19.35 PM

پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس میں نوجوانوں کو روزگار ملے گا

پشاور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں "یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی” کا دورہ۔

یو ای ٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار حسین نے لیبارٹریز اور ریسرچ ورک پر اُنھیں بریفنگ دی۔

فواد چودھری نے صوبائی سطح پر بہترین لیبارٹریز کے قیام اور جدید سائنٹفک تجربات کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کی تعریف کی اور وفاقی حکومت اور وفاقی سائنس و ٹیکنالوجی منسٹری کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات اور Joint Venture پراجیکٹس کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں سائنسدانوں کو مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مشیر سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے صوبائی سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اکیڈیمیا کے ریسرچرز کو صوبائی سطح پر سہولیات کی فراہمی اور سائنس و آئی ٹی سیکٹر میں نوجوان سائنسدانوں کے لئے میگا پراجیکٹس لانے کی یقین دہانی کرائی۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ سائنس و آئی ٹی سیکٹر میں صوبائی حکومت نے کئی میگا پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔ پشاور کی ورک آراونڈ اور پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس میں نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا اور صوبائی سطح پر آئی ٹی سیکٹر کو فروغ بھی ملے گا.