WhatsApp Image 2020 02 28 at 3.17.29 PM

ڈیجیٹل خیبرپخونخوا اور آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاروں اور ڈونرز کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خصوصی پیغام

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا صوبے میں ڈیجیٹل خیبرپخونخوا اور خیبرپختونخوا میں آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاروں اور ڈونرز کے لیے خصوصی پیغام.

صوبہ خیبرپختونخوا وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کی جانب تیزی سے گامزن ہے. آج پشاور میں ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کے لیے وفاق کے ساتھ ایم او یو سائن کر دیے. خیبرپختونخوا آئی ٹی شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس شعبے پر اور ڈیجیٹل خیبرپختونخوا پر بھرپور توجہ دے رہی ہے. سرمایہ کاروں اور ڈونرز کے لیے خیبرپختونخوا میں آئی ٹی سیکٹر میں بہترین مواقع موجود ہیں. میں تمام سرمایہ کاروں اور ڈونرز کو ویلکم کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی حکومت ان کو ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرے گی اور خیبرپختونخوا ان کی سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین صوبہ ہے. آئیں مل کر صوبہ خیبرپختونخوا کو آئی ٹی سیکٹر میں آگے لے کر جائیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان.

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن