Capture 1

چینی کمپنی نے دنیا کا تیز ترین وائرلیس چارجر متعارف کروا دیا۔


بیجنگ :تفصیلات کے مطابق شیاؤمی نامی چین کی مقبول ترین کمپنی نے
تیز ترین چارجنگ کرنے والا وائرلیس چارجر متعارف کر وا دیا ہے۔

سمارٹ فونز رکھنے والے افراد کیلئے اچھی خبر ،چینی کمپنی نے اب تک کا تیز ترین وائرلیس چارجر متعارف کروا دیا۔

چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے 40 واٹ کی تیز ترین رفتار سے چارج کرنے والا وائرلیس چارجر متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

کمپنی کے سربراہ لی جون کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھایا گیا ہے کہ شیاؤمی کا ایم آئی پرو 10، 40 واٹ والے وائر لیس چارجر سے چارج ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

وائرلیس چارجر 20 منٹ میں موبائل فون کو 57 فیصد تک چارج کر دیتا ہے جبکہ فون کو 100 فیصد تک چارج کرنے کے لیے وائر لیس چارجر کو صرف 40 منٹ کا وقت لگتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس 40 واٹ کے وائرلیس چارجر میں ایم آئی-ایف سی فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے