download 1 5

کابل میں سیاسی جلسہ کے دوران فائرنگ، 32 ہلاکتیں

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تقریب کے دوران جس میں اہم سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ بندوق برداروں نے اندھادھند فائرنگ کی ۔ اس میں 32افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر کئی زخمی بتائے گئے ہیں ۔ طالبان نے اس حملہ میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔ امریکہ کے ساتھ معاہدے کے ایک ہفتہ کے اندر ہی افغانستان میںیہ خونریز حملہ کیا گیا ۔ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کیلئے طالبان کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا ۔ اس خونریز حملہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے ۔ افغانستان کی اسلامی تنظیم سے ملحق ایک تنظیم نے ملک کے اقلیتی طبقہ پر جنگ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ جلسہ شیعہ برادری کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔ مرنے والوں کی تعداد میں متضاد رپورٹ بتائی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو