Australia women world cup

ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا نے اپنے نام کر لیا

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے گئےفائنل میچ میں 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ نے چار، جس جوناسن نے تین جب کہ  صوفی مولینکس، ڈے لیسا کیمنس اور نکولا کیری نے ایک ایک  وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیسا ہیلی نے 39 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ انہوں نے سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔
بیتھ مونی نے 54  گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میگ لیننگ 16، ایشلے گارڈنر دو اور رچل ہینس نے چار رنز سکور کیے۔
انڈیا کی جانب سے ڈیپتی شرما نے دو جبکہ پونم یادیو اور رادھا یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ میں پانچویں فتح ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

انڈیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔