12112

امریکی وزیردفاع مارچ کے آخر میں پاکستان آنے کا امکان

اسلام آباد:امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق امریکی وزیردفاع اپنے دورہ پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے ۔جن میں پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون پر مفصل اور جامع بات چیت ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیردفاع مارک ایسپر روان ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔جس میں دورہ پاکستان میں اعلی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے دورے سے متعلق حتمی شیڈیولنگ جاری ہے ۔ مارک ایسپر کے دورہ پاکستان کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں ملاقاتوں کا فالواپ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک ایسپر کی ملاقاتوں کے دوران پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون پر مفصل اور جامع بات چیت ہوگی،اس سے پہلے امریکی کامرس سیکریٹی ولبر راس بھی گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر