images 10

افغان طالبان نے اپنی حکومت کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا

کابل: افغان طالبان نے اپنی حکومت قائم کرنے اور ملک کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کردیا ہے، طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ افغانستان کے قانونی سربراہ قرار دئے گئے ہیں۔
افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ ملک کے قانونی سربراہ ہیں اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان میں اسلامی حکومت قائم کرلی جائے گی۔
طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ امن معاہدہ کرنے سے ان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں آتا، جو افغانستان کے قانونی حکمران ہیں۔ ان کا مذہبی فریضہ ہے کہ غیر ملکی قابض فوج کے انخلا کے بعد ملک میں ”اسلامی حکومت” قائم کریں۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے