atif aslam 5e68c3f679e6c

معروف گلوکار عاطف اسلم اج 37 ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منا رہے ہیں

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم 37 ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں گلوکاری کی وجہ سے مشہور ہیں –

عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔ کالج کے زمانے سے ہی عاطف اسلم کو گائیکی کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے 2004 میں جل بینڈ سے گلوکاری کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

عاطف اسلم نے گانے "عادت” کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

عاطف اسلم کے پوری دنیا میں کروڑوں مداح ہیں، جینا جینا، بھیگی یادیں، احساس، ماہی وے، آنکھوں سے عاطف اسلم کے البمز کے مشہور گانے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

گلوکاری کے ساتھ عاطف اسلم نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ عاطف اسلم فلم فئیر، تمغہ امتیاز، لکس سٹائل سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔