0ba6e57fa84cd3d43596a7d639db927f

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 4 مشتبہ کیسز کلیئر

پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 4 مشتبہ کیسز کلیئرکر دیئے گئے ۔2 مشتبہ کیسز پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور، 1 ڈی ایچ کیو کوہاٹ اور 1 کے ٹی ایچ پشاور میں سامنے آیا تھا،قومی ادارہ صحت نے نمونوں کے تجزیے کے بعد کلیئر قرار دیا،گزشتہ روز تورخم بارڈر سے پولیس اینڈ سروسز ہسپتال منتقل کیا جانے والا مشتبہ مریض بھی کلیئر قرار دیدیا گیا ،خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے 27 مشتبہ کیسز میں سے 24 کلیئر ہوچکے ہیں۔ رپورٹگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے والے 3 مشتبہ کیسز کے نمونے تجزیے کے لیے این آئی ایچ کو بھیجے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان