psl points table 1

پاکستان کرکٹ بورڈ نے PSL 5 کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے

ذرائع کے مطابق شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے، جاری کردہ پی ایس ایل کا نیا شیڈول کے مطابق:
13 مارچ کو پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت 8 بجے

14 مارچ کو کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے،

15 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہوربوقت دوپہر 2 بجے،

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

16 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے،

17 مارچ کو پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور،

17 مارچ کو دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور جبکہ 18مارچ کو فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کراچی میں شیڈول تمام میچز بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے جس میں صرف پی سی بی سے منظور شدہ مخصوص افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی نے تمام ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کو خواہش کے مطابق پی ایس ایل فائیو سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود