Screen Shot 2020 03 14 at 8.04.51 PM

بلوچستان حکومت نے کرونا مسئلےکو پہلے دن سے ہی سنجیدگی کے ساتھ لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس، اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ۔ صوبائی سیکرٹری صحت، پی ڈی ایم اے حکام کی قرنطینہ اور آئیسولیشن کی سہولیات پر بریفنگ.

محکمہ صحت کے پاس 200 ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں، شیخ زید، فاطمہ جناح ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کئے، وینٹیلیٹر اور دیگر سہولیات میسرکئے. دوسرے صوبوں کے زائرین کو طے شدہ حکمت عملی کے تحت بھجواناشروع کر دیا گیا، محکمہ صحت کی بریفنگ.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرونا مسئلے کو پہلے دن سے سنجیدگی کے ساتھ لیا، محدود وسائل کے باوجود اس چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کی ہے، یہ ایک قومی چیلنج ہے اور اس سے نمٹنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا،عمران خان