معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے ابوظہبی میں نکاح کرلیا

ٹی وی کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر اب اصلی زندگی میں بھی ہم سفر بن گئے۔دونوں کے نکاح کی تقریب ابوظہبی  میں ہوئی-

ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ اور ’یہ دل میرا‘ کی پسندیدہ ترین جوڑی
سجل علی اور احدرضا میر نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا ہے۔

نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں ان کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح میں سجل علی نے روایتی رنگ کا سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ احد رضا میر آف وائٹ شیروانی میں دیکھائی دیئے۔

نکاح کے بعد سجل علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرتے ہوئے” سجل احد میر“ لکھ دیا۔

سوشل میڈیا پر احد اور سجل کے نکاح کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں
جس میں احد رضا میر کو کریم رنگ کی سادہ شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے میں دیکھا گیا ہے۔