corona 1

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہو چکی ہے

اسلام آباد: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کورونا سے متاثرہ چوتھے مریض کی حالت سنبھل گئی، پمز میں کرونا وائرس کو شکست دینے والی خاتون تندرست ہوگئی، خاتون میں کورونا کی منفی رپورٹ آنے کے بعد اسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، خاتون کو آج ہی پمز ہسپتال سےڈسچارج کیے جانے کا امکان۔

جبکہ پمز میں بیرون ملک سے آنے والی خاتوں کی حالت سنبھل نہ سکی، خاتون کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے بھی خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے، جوڑا جس شادی میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچا ان مہمانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا

یوکے سے تعلق رکھنے والے چار افراد نے پاکستان کا سفر کیا جن میں وائرس کے شواہد ملے، دو افراد کراچی جبکہ دو اسلام آباد پمز کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔
پمز ذرائع کے مطابق پمز میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 31 ہو چکی ہے، سندھ میں 17، بلوچستان میں 7، گلگت بلتستان میں 3، جبکہ اسلام آباد میں 4، مریض زیر علاج ہیں۔