کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کا خدشہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ چین میں کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات شروع کیے. 2 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اور 25 زیر علاج ہیں. وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہو گا.کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کا خدشہ ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس کا کوئی مسئلہ نہیں، حقائق نہیں چھپائیں گے، ہر کیس کے بارے میں آگاہ کریں گے، تفتان سے آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ان میں سے 50افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں .