JtVH5Khvihib7dBDFY9ZDR

ملک بھر میں کی کرونا پھیلنے کے خدشات کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے

اسلام آباد:ملک بھر میں کرونا وائرس ایمرجنسی/دفتر خارجہ کے قونصلر اور اٹیسٹیشن ڈیپارٹمنٹ سے کرونا پھیلنے کے خدشات،ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کی کرونا پھیلنے کے خدشات کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے, حکومتی ہدایات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں اجتماعات پر پابندی نافذ ہے وزارت خارجہ نے اپنے اعلی حکام اور ملازمین کے لیے کرونا شکن احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں،تاہم اپنی دستاویزات کی تصدیق اور قونصلر معاملات کے لیے آنے والے عوام کو کرونا کے سامنے کھلا چھوڑ دیا گیا،وزارت خارجہ کے بنک, قونصلر اور اٹیسٹیشن سیل میں حفاظتی اقدامات نہ کیے جا سکے، وزارت خارجہ کے بنک, قونصلر اوراٹیسٹیشن سیکشن میں ملک بھر سے آئے لوگوں کا رش رہتا ہے،بڑی تعداد میں عوام روزانہ اپنی دستاویزات کی وزارت خارجہ سے تصدیق اور قونصلر سیکشن سے متعلقہ معاملات کے لیے یہاں آتے ہیں، عوام کے ساتھ دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی قونصلر اور اٹیسٹیشن ڈیپارٹمنٹس کا رخ کرتی ہے،روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں شہری روزانہ دفتر خارجہ کے متعلقہ شعبوں کا رخ کرتے ہیں، قونصلر اور اٹیسٹیشن ڈیپارٹمنٹس میں آنے والوں کے لئے ٹمپریچر چیکنگ ڈیوائس, ماسک , اور سینیٹائزرز کی عدم. موجودگی، متعلقہ سیکشنز میں احتیاطی تدابیر کی عدم موجودگی اور عوامی جھمگھٹے کے باعث کرونا پھیلنے کے خدشات دوگنے ہو گئے،وزارت خارجہ سے وفاقی دارلحکومت میں کرونا پھیلنے کے خدشات منڈلانے لگے، عوام کا دفتر خارجہ آنے والوں کے لیے, ٹمپریچر چیکنگ ڈیوائسز, ماسک اور سینیٹائزرز کی فوری تنصیب کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید