269865 533117 updates

ملک میں اب تک کرونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی – ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹرز کو بریفنگ، کووڈ19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں بریفنگ دی گئی.سینٹر بنانے کا مقصد ہے مستند اور تازہ ترین اور معلومات کو میڈیا تک باقاعدگی سے پہنچایا جا سکے.

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 بجے شام آپ کے سامنے ساری تفصیلات رکھی جایا کریں گی.
کرونا وائرس اب تک 147 ممالک میں پھیل چکا،ان ممالک میں ایک لاکھ بہتر ہزار کیس متاثر ہوچکے ہیں.اس بیماری میں97-98 فیصد مکمل طور پر صحتیاب ہوجاتے ہیں.

اب تک 78 ہزاد افراد ایسے ہیں جو مکمل طور پر ریکور ہوچکے ہیں. کل جب میڈیا سے بات ہوئی تب 53 کیسز تھے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ ہوا.مُلک میں اب تک کرونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 94 یے.

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ تفتان سے واپس لوٹنے والے زائرین کو 14 دن کے لیے کورنٹائن کیا گیا،اس کے بعد تمام زائرین کو متعلقہ صوبوں میں واپس بھیجا گیا.صوبوں نے طے کیا کہ وہ ان کو فوری گھر بھیجنے کی بجائے دوبارہ کورنٹائن اور ٹیسٹ کریں گے.سندھ میں بھیجے گئے زائرین کو سکھر میں رکھا گیا، جب وہاں زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تو کافی مثبت کیسز سامنے آئے جس سے تعداد 94 تک پہنچ گئی.

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر

ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اس تعداد سے ہمیں بہت زیادہ پریشان ہونے کی بجائے سمجھ کر تقابلی جائزہ کرنا چاہیے. جو کیسز مثبت آئے ہیں ان کی نگہداشت صوبوں میں مخصوص حکمتِ عملی کے تحت ہو رہی ہے، اب تک 961 افراد کے کرونا تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے.کرونا وائرس شُبے میں 289 افراد کو مُختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا.مُلک میں اب تک کرونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی .