kaaba

کیا آپ کو معلوم ہے کہ حرم شریف میں نماز عشاء اور فجر کے درمیان کیا ہوتا ہے

اس دوران حرم شریف کے ستونوں ،دروازوں ، میناروں اور چھتوں کی صفائ ستھرائی انتہائی باریک بینی سے کی جاتی ہے ۔یہاں تک کہ قرآن کریم کے نسخوں کی صفائی بھی بہت احتیاط سے کی جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ حرم شریف کے مختلف مقامات پر،برقی سیڑھیوں پر جراثیم کش لوشن مہیا کر دیا گیا ہے ۔اس طرح کعبہ شریف کے غلاف کو بھی جراثیم سے بچانے کے لیۓ روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی

حرم شریف کے وسیع صحن کی بہترین صفائی کے انتظامات میں ۳۵۰۰ افراد حصہ لیتے ہیں اور اس کام میں ۱۰ گاڑیاں اور ۱۸۰۰ لیٹر مواد یومیہ اس کام میں استعمال ہوتا ہے اور تین بار روزانہ حرم شریف کو جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح نمازیوں کی صحت کی حفاظت کے لیۓ حرم شریف کی جاۓ نمازوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات سے ڈسانفیکٹ کیا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع