dt 200121 coronavirus 800x450

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری

ڈیسک رپورٹ : کورونا وائرس 162ملکوں تک پہنچ گیا ، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد6685ہو گئی. وبا سے عالمی سطح پر 174614افراد متاثرہوئے ہیں ، کرونا وائرس کے مرض سے 77867افراد صحت یاب ہو گئے .وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3213، اٹلی میں 1089تک پہنچ گئی.ایران 853، سپین 309، امریکہ 70اور نیدر لینڈز میں 24افراد ہلاک، برطانیہ 35، جاپان 27، سویڈن 6، بیلجئم 5اور ڈنمارک میں 4افراد ہلاک.کورونا وائرس سے عالمی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب. امریکہ ، جاپان، برطانیہ سمیت مختلف ملکوں میں سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی . وائرس سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ، ہوابازی کے شعبوں کو اربوں ڈالر کا خسارہ ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید